ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر ایک بار پھر آؤٹ آف کنٹرول

ڈالر ایک بار پھر آؤٹ آف کنٹرول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈالر نےپھرراکٹ کی رفتارپکڑلی. 6روپے 61 پیسے مہنگا ہوکرانٹربینک میں ڈالر 148 روپے کا ہوگیا،ڈالرکی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈالر مزیدکتنا مہنگاہوگا؟ ماہر معاشیات اور تجزیہ نگاروں نے بتادیا۔

آئی ایم ایف سے معاعدے کے بعد ڈالر بے قابو ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 61 پیسے اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر اپنی بلند ترین سطح 148 روپے تک پہنچ گیا، اسٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار ہے، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 715 پوائنٹس گرگیا ۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 666 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔  حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے قبل ڈالر کی انٹر بینک میں قدر 141 سے 142 روپے کے درمیان تھی اور آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔روپے کی قدر کم ہونے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان ہے جہاں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 715 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33575 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل بھی ڈالر کی قیمت میں ڈرامائی مناظر دیکھنے کو ملا۔ پہلے 2 روپے کا اضافہ ہوا اور پھر کچھ دیر بعد 2 روپے سستا ہوگیا۔ 

Shazia Bashir

Content Writer