"حکومت کو عوام دشمن پالیسیوں پر ٹف ٹائم دیں گے"

16 May, 2019 | 12:55 PM

Sughra Afzal

(عمر اسلم) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف عارضہ قلب کے مریض ہیں اور پر امید ہیں کہ انہیں ہائیکورٹ سے رہائی ملے گی۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو عوام دشمن پالیسیوں پر ٹف ٹائم دیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی حکومت صرف سوشل میڈیا پر ہے، ملک غربت بیروز گاری اور مہنگائی کے سونامی سے متاثر ہے جبکہ روپے کی روزانہ تذلیل ہورہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ حکومت کو معیشت چلانے کی سمجھ بوجھ نہیں اور عمران خان اپنے جھوٹ سے ایکسپوز ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں