میاں نواز شریف کے اہم ساتھی کو نیب کا بلاوا آگیا

16 May, 2019 | 10:36 AM

وقار نیازی

(سٹی 42) نیب نے نوازشریف کابینہ کے اہم رکن رانا افضل خان کو آج طلب کرلیا.
قومی احتساب بیورو (نیب) لاہورکے مطابق رانا افضل خان کو ساحل پرائیویٹ لمیٹڈ کی انکوائری کیلئے طلب کیا گیا، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم رانا افضل سے تحقیقات کرے گی، رانا افضل خان کو ساحل ہسپتال کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے طلب کیا جا رہا ہے۔ نیب مراسلہ کے مطابق رانا افضل خان دوپہر 3 بجے تک نیب آفس پہنچیں۔
واضح رہے کہ رانا افضل نوازشریف دور میں وزیر مملکت برائے خزانہ رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں