ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن کا تحفہ چائنہ نے سی پیک کے ذریعے دیا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

اورنج لائن کا تحفہ چائنہ نے سی پیک کے ذریعے دیا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: اورنج لائن ٹرین منصوبے کی آزمائشی سروس کے افتتاح پر وزیراعلیٰ پنجاب نے دھواں دار خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین22 ماہ پہلے شروع ہونا تھی لیکن تحریک انصاف نے لاہوریوں سے دشمنی کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ اورنج لائن کا تحفہ چائنہ نے سی پیک کے ذریعے دیا ہے۔ چند دنوں میں ٹھوکر نیاز بیگ سے یتیم خانہ چوک تک ٹرائل رن ہو جائے گا۔ عمران خان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ الزام خان کی طرح جھوٹ نہیں بولیں گے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب نےاورنج ٹرین کی آزمائشی روانگی کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ساڑھے تین ماہ میں عوام اس پر سفر کریں گے اس سے قبل شہری 27 کلومیٹر کا فاصلہ ٹوٹی گاڑیوں میں طے کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ وہ اس غیور عوام کو یہ سفری سہولت دیں گے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نا کالج بنے نہ سکول بنے نہ کے پی کے میں عوام کے لئے جنگلہ بس بنی،2018ء کے الیکشن میں تحریک انصاف کا جہاز عوام نے ڈبونا ہے،آخر میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تحریک انصاف کا سیاسی بوریا بستر گول کردیں گے۔