رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی پر قابو پانے کیلئے ٹیمیں تشکیل

16 May, 2018 | 07:35 PM

عطاءسبحانی
Read more!

شہزادخان ابدالی:رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی پر قابو پانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ چیرمین پرائس کنٹرول لاہور میاں عثمان کا جوہر ٹاون کا دورہ، تین گراں فروشوں کو پندرہ ہزار کے جرمانے، ڈاکٹر ہسپتال کینٹین انتظامیہ سمیت پانچ گراں فروشوں کیخلاف اندراج مقدمات کی ہدایات کر دیں۔

چیرمین پرائس کنٹرول نے ڈاکٹر ہسپتال کینٹین انتظامیہ کی گراں فروشی پر سخت سرزنش کی، انھوں نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں پھل فروشوں اور سپر سٹورز میں بھی قیمتوں کی چیکنگ کی اور گراں فروشوں ثابت ہونے پر اندراج مقدمہ کی ہدایات کیں۔

چیرمین نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے سخت ہدایات ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران صبح ، دوپہر اور افطاری کے بعد بھی پرائس کنٹرول ٹیمیں گشت کریں اور سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد کرایئں۔ میاں عثمان نے کہا کہ گراں فروشی سے باز نہ آنے والے عناصر کو جیل جانا ہو گا۔

مزیدخبریں