گرین ٹاؤن:18 سالہ مریم نذیر پر تیزاب پھینکنے کے خلاف دائر کیس کی سماعت

16 May, 2018 | 07:03 PM

عطاءسبحانی
Read more!

شاہین عتیق:گرین ٹاون میں اٹھارہ سالہ مریم نذیر پر تیزاب پھینکنے کے خلاف کیس،اے ٹی سی نے چہرہ خراب کرنے والے ملزم سیف اللہ کا گرین ٹاون پولیس کو دس روز کا جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گرین ٹاون میں اٹھارہ سالہ مریم نذیر پر تیزاب پھینکنے کے خلاف دائر کیس کی سماعت، مریم نذیر پر تیزاب پھینکنے چہرہ خراب کرنے والے ملزم سیف اللہ کا گرین ٹاون پولیس کو دس روز کا جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سیف اللہ نے لڑکی پر تیزاب اس وقت پھینکا جب وہ تعلم حاصل کرنے جا رہی تھی۔

 راستے میں ملزم نے اسے روک کر اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کا چہرہ اور دونوں ہاتھ جھلس گے۔عدالت کو بتایا گیا کہ اس کے ساتھ جو ساتھی تھا اس کو بھی گرفتار کرنا ہے لہذا ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ملزم سیف اللہ کا دس روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

مزیدخبریں