لوکل فنڈ آڈٹ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

16 May, 2018 | 06:15 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قیصرکھوکھر:محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلی کے حکم پر لوکل فنڈ آڈٹ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب لوکل فنڈ آڈٹ کے آڈیٹرز کو گریڈ 14 سے 16 میں ترقی دے دی گئی۔

 محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمہ لوکل فنڈ آڈٹ کے ڈپٹی اکاونٹنٹ کو گریڈ 14 کی بجائے گریڈ 16 دے کر اکاونٹنٹ بنا دیا گی، اسی طرح اکاونٹنٹ کو گریڈ 16 سے 17 دے دیا گیا ہے۔ پنجاب لوکل فنڈ آڈٹ کے آڈیٹرز کو گریڈ 14 سے 16 میں ترقی دی گئی ہے۔ آڈٹ افسران کو گریڈ 17 دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں