شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ کےحوالےسے جھوٹے دعوے کیے: محمودالرشید

16 May, 2018 | 04:07 PM

رانا جبران

عمراسلم: اپوزیشن ارکان اسمبلی کا لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج، انکا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ کےحوالےسے جھوٹے دعوے کیے، حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

 اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا کہ گھنٹیاں تک نہیں بج  سکیں۔ انکامزید کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  بجلی پاور پلانٹس میں فنی خرابی، شہر میں بجلی کا بڑا کریک ڈاؤن

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اسمبلی اجلاس نہیں ہو سکا۔ گزشتہ دور میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف  پنکھے لے کر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کرتے تھے، شہبازشریف ا پنے دورحکومت میں  کوئی بہترئی نہ لا  سکے۔

مزیدخبریں