دس ہزار دے کر کہتے ہیں اس میں پورا الیکشن کروادیں: ڈی آر او

16 May, 2018 | 03:52 PM

رانا جبران

قذافی بٹ:  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تقریب حلف برداری  میں ڈی آر او  کے انتخابات میں درپیش مسائل پر چیف الیکشن کمشنر سے شکوے،  انکا کہنا ہے کہ دس ہزا ر دے کر کہتے ہیں الیکشن کروا دو،  الیکشن کمیشن جلد فیصلہ کرے  رینجرز اور فوج تعینات کرنا ہے یا نہیں۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے تقریب میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر عابد حسین قریشی نے چیف الیکشن کمشنر سے گلہ کیا کہ الیکشن کے دوران ریٹرنگ افسروں کو ناقص ٹرانسپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔ اب بھی الیکشن کی آمد سے پہلے اچھی گاڑیاں گراونڈ کی جارہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن الیکشن پراسس سے پہلے طے کرلے کہ کتنے ووٹرز ایک پولنگ اسٹیشن پر ہونگے، کیونکہ عموماً الیکشن  والے دن بتایا جاتا ہے کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر اتنے ووٹ کاسٹ ہونگے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  بجلی پاور پلانٹس میں فنی خرابی، شہر میں بجلی کا بڑا کریک ڈاؤن

انکا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی پر بھی پہلے اعتماد میں لیا جائے۔ الیکشن میگا ایونٹ ہے کور کرانا پولیس کے بس کی بات نہیں، جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انہیں یقین دلایا کہ انکے جو بھی تحفظات ہیں وہ دور کردیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں