باکسرعامر خان کی داتا دربار حاضری، ملکی سلامتی کیلئے دعا کی

16 May, 2018 | 03:00 PM

رانا جبران
Read more!

 سبیل نوخیز: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی داتار دربار حاضری، مزار پر چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق برطانوی باکسر نے اپنے دورہ لاہور کے دوسرے دن کا آغاز داتا دربار پر حاضری دے کر کیا۔ عامر خان کے ہمراہ انکے بھائی ہارون خان بھی موجود تھے۔ انھوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان سمیت اپنے اہل خانہ کے لیے خصوصی دعا کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کے اونر فواد رانا کی نئی خواہش سامنے آگئی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اپنے بزرگوں کو بھولنا نہیں چاہیے۔ جب  لاہور آتا ہوں داتا دربار پر حاضری ضرور دیتا ہوں۔ پاکستان میں موجود باکسنگ ٹیلینٹ کےحوالےسے سوال پر انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے باکسرز کو عالمی سطح پر جیتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، جلد ہی پاکستان باکسنگ لیگ کا اعلان کروں گا۔

 سابق لائیٹ ویٹ چیمپئین نے اہل وطن کو رمضان کی مبارکباد بھی دی۔ عامر خان نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ  پنجاب اوپن انٹر ڈویژنل باکسنگ چیمپئین شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی تھی۔

مزیدخبریں