شاہد ندیم: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کا سسٹم ڈاون ہونے سے لیسکو سمیت پنجاب کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ لیسکو کےتمام گرڈ سٹیشنزسے بجلی بند ہونے کیوجہ سےصارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے کارکنوں کو پارٹی ٹکٹس کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی ڈیڈ لائن دیدی
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق وزارت پاور ڈویژن اور این ٹی ڈی سی کی جانب سے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی چیکنگ کرنے کے لئےصنعتی سیکٹر کو بجلی کی فراہمی معطل کی گئی تاکہ گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی جا سکے۔
تاہم سسٹم گھریلو صارفین کا لوڈ بھی برداشت نہ کر سکا اور رات بھر مختلف علاقوں میں ٹرپنگ کےواقعات رونما ہوتے رہے۔ ٹرپنگ کے واقعات کے بعد این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا۔
پڑھنا مت بھولئے: مسافروں سمیت ایئرپورٹ عملہ کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی
شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق بتدریج سسٹم کو بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی دیکھیں:
شہر کے دیگر علاقوں کیطرح لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں دن بھر بجلی بند رہی اور انتظامی امور شدید متاثر ہوئے. لاہور چیمبر میں مختلف نوعیت کے کام کروانے کیلئے آنے والے ممبران کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔
ایوان صعنت وتجارت کے قائم مقام صدر خواجہ خاوررشید نے کہا کہ بجلی کی بندش سے مارکیٹوں اور صعنتی زونز میں کام بالکل ٹھپ رہا اور مزدور بجلی نہ ہونے کے باعث ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے۔ خواجہ خاوررشید نے کہا کہ متعلقہ ادارے بجلی جلد بحال کرانے میں ناکام رہے جس کے باعث کروڑوں روپے کا کاروباری برادری کو نقصان ہوا۔
دوسری جانب سول سیکرٹریٹ کے تمام محکموں میں بجلی بند رہی،دفتری امورمتاثر ہوئے۔ کمپیوٹرز پرفائل ورک نہ ہو سکا، جن دفاتر میں جنریٹرز ہیں وہاں کام ہوا، جبکہ یو پی ایس بھی کام کرنا چھوڑ گئے ، جس سے ملازمین ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ کےحوالےسے جھوٹے دعوے کیے: محمودالرشید
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی بجلی کی بندش کا شکار ہوئے بغیر نہ رہ سکا، انتظامیہ کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے سے بجلی بند ہے۔ جنریٹرز کی مدد سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق تین گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔ لیکن تاحال بجلی کو بحال نہیں کیا جا سکا ۔ انتظامیہ نے متبادل ذرائع سے بجلی کی سپلائی تمام ضروری حصوں کو فراہم کرنا شروع کر دی ہے ۔ جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا ، اے ایس ایف، اے این ایف، کسٹمز، سمیت امیگریشن کاؤنٹرز پر بھی معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی اور دفاتر کا کام جاری رہا۔ جبکہ رن وے اورکنٹرول ٹاور کو بھی جدید جنریٹرز کی مدد سے بجلی کی سپلائی جارہی ہے۔
یہ بھی دیکھیں: