مسلم لیگ ن نے کارکنوں کو پارٹی ٹکٹس کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی ڈیڈ لائن دیدی

16 May, 2018 | 01:36 PM

رانا جبران

عمراسلم: مسلم لیگ ن کے الیکشن دوہزاراٹھارہ کےامیدوارقومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست سے پارٹی ٹکٹ کےحصول کےلیے درخواستیں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔ کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے ترجیح دی جائے گی۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نےدرخواستیں 180 ایچ ماڈل ٹاؤن مسلم لیگ ن کےپارٹی سیکرٹریٹ میں جمع کرا نا شروع کردی ہیں۔ میاں شہبازشریف نے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند وں کو قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست سےدرخواستیں پچیس مئی تک جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کو لاہور میں ایک اور بڑاجھٹکا  

قومی اسمبلی کی نشست کےخواہش مند پچاس ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست کےخواہش مندتیس ہزارروپےجمع کرائیں  گے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ فارم میں  امیدوار سےاقرارنامہ بھی لیا جائےگا۔ جس میں قائد میاں نوازشریف اورصدرشہبازشریف پراعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

پڑھنا مت بھولئے:  نواز شریف مودی،دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں:میاں محمودالرشید

فارم میں سابقہ انتخابی کارکردگی کے حوالے سے معلومات درج کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے  کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے ترجیح دی جائے گی۔

مزیدخبریں