خیبرپختونخوا ; بم دھماکوں میں ملوث اہم کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک، متعدد حملے ناکام

16 Mar, 2025 | 08:41 PM

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا پولیس نے بم دھماکوں میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔ 

خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران پشاور، کرک، ڈی آئی خان، ٹانک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرک میں کارروائی کے دوران کمانڈر کاشف ہلاک ہوا جو فورسز پر حملوں، پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، اس کے علاوہ پولیس نے پشاور سمیت تین اضلاع میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا۔ 

پولیس کے مطابق لکی مروت میں دو دہشت  گرد ہلاک ہوئے جبکہ چوکی عباسہ خٹک پر حملے کو ناکام بنایا گیا۔ اسی طرح ضلع ٹانک میں چوکی نصران حملے کو ناکام بنایا گیا، جس کے دوران جوابی کارروائی میں  ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بنوں ،کرک ، لکی مروت میں پولیس کیساتھ عوام بھی دہشتگردوں کے خلاف نکل کھڑے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں