ویب ڈیسک : معروف گلوکارہ نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید حسین کے درمیان صلح ہوگئی۔
ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کے شوہر نوید نے گھر آکر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، گالم گلوچ کی اور اینٹ بھی دے ماری جس کی وجہ سے ان کے چہرے پر چوٹ آئی۔ شوہر کا مبینہ تشدد، نصیبو لال نے طبی معائنہ کروانے سے انکار کردیا
گلوکارہ کے بھائی شاہد لال نے بتایا کہ بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر چھوٹے موٹے جھگڑے ہو جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ ہاتھا پائی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ایف آئی آر درج کروانے کی نوبت آئی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ اب دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور بہنوئی نے آئندہ ایسا کچھ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر نوید حسین کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔