ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طورخم سرحد 23 ویں روز بھی بند

طورخم سرحد 23 ویں روز بھی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  کشیدگی کے باعث طورخم سرحد پر تجارتی گزر گاہ 23 ویں روز (آج) بھی بند ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق طورخم سرحد  سے پیدل آمدورفت بھی معطل ہے۔ 

دوسری جانب جرگہ ممبر کا کہنا ہے کہ پاک افغان جرگہ کی کوششوں سے فائر بندی کا معاہدہ برقرار ہے، جرگہ مذاکرات کی بحالی کے لیے افغان جرگہ قیادت سے رابطے میں ہیں۔

 پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری طورخم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث تین ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بند ہے.

پاکستان کو ا]نے پڑوسی سے شکایت ہے کہ اس کے علاقوں مین پناہ گاہیں بنا کر رہ رہے دہشتگرد پاکستان مین دراندازی کر کے عوام اور سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہیں اور واردات کر کے افغانستان واپس بھاگ جاتے ہیں۔ پاکستان افغانستان کی طالبان حکومت سے ان دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔