ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   پی ایس ایل نائن؛    پشاور زلمی نے  186  رنز کا ہدف دیا، یونائٹڈ نے 5 اوورز میں 45  رنز بنا لئے

PSL Nine, Second Eliminator of PSL9, City42, Peshawar Zalmi, Islamabad United, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائٹڈ کے  3  ٹاپ بیٹر  5  اوورز میں آؤٹ ہو گئے  اور ان کے  45  رنز بنے ہیں۔ مارٹن گپٹیل اور عماد وسیم اب اسلام آباد یونائٹڈ کے رن ریٹ کو بہتر بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

یونائٹڈ کے اوپنر  ایلکس ہیلز پہلے اوور کی آخری گیند پر ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ون ڈاؤن سلمان آغا تیسرے اوور میں  5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کپتان شاداب خان چوتھے اوور میں کوئی رن بنائے بغیر واپس چلے گئے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج شب  کھیلے جارہے دوسرے الیمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر  پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔  پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 73  رنز بنائےاور محمد حارث نے 40 رنز  بنائے۔ کپتان بابراعظم 25 ، ٹام کوہلر کیڈمور 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ روومین پاویل 2 رنز بنا کر پویلین واپس چلے گئے۔ عامر جمال 17 اور حسین طلعت  8  رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

 
 اسلام آباد یونائٹڈ کی باؤلنگ
اسلام آباد یونائٹیڈ  کے نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اوبڈ میکوئے اور شاداب خان کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔یونائٹڈ کے میکوئے کو سب سے زیادہ مار پڑی، انہیں 4 اوورز میں  50 رنز پڑے۔ شاداب خان کو 35، فہیم اشرف کو  34، نسیم شاہ کو  30،عماد وسیم کو  23 رنز پڑے جبکہ سلمان آغا کو ایک ہی اوور میں  13 رنز پڑے جس کے بعد انہیں اوور نہیں دیا گیا۔ 

پلئینگ الیون میں تبدیلیاں

اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ  پشاور زلمی نے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔

حسیب اللہ، پال والٹراورسلمان ارشاد پشاور زلمی کی آج میدان مین بھیجی گئی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں، ان کی جگہ حسین طلعت، عارف یعقوب اور خرم شہزاد پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

 
 
اسلام آباد یونائیٹڈ اور  پشاور زلمی میں سے جو میچ جو جیتےگا اس کا سامنا فائنل میں ملتان سلطانز سے ہوگا۔