کراچی میں پیپلز پارٹی کے لیڈر کا سٹور بھی لٹ گیا

16 Mar, 2024 | 09:51 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: کراچی کے ساوتھ زون میں ڈاکوؤں نے پاکستان  پیپلز پارٹی کے میناریٹی ونگ کے سیکرٹری اطلاعات کے ڈاکٹر راکیش موتیانی کےسپر اسٹور میں  واردات کر دی۔ 
ڈی ایچ اے فیز 2 میں واقع  سپر اسٹور میں ڈکیتی کی واردات میں 6 مسلح ڈاکو اسلحے کےزور پر 1 لاکھ روپےکیش ، 5 موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار  ہو گئے۔ ڈاکو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

ڈاکٹر راکیش موتیانی نے بتایا کہ 6 مسلح ڈاکوؤں نے چہرے چھپانے کے لئے میڈیکل ماسک لگا رکھے تھے۔ انہوں نے دس منٹ تک اطمنان سے لوٹ مار کی۔ 

اس واردات کی سٹور مین موجود سی سی ٹی وی کیمروں نے مکمل ریکارڈنگ کر لی لیکن ڈاکوؤں کے انداز سے ظاہر ہوتا تھا کہ انہیں سی سی ٹی وی کیمروں کا کوئی خوف نہیں۔ 

مزیدخبریں