ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل نائن کا دوسرا الیمینیٹر؛ پشاور زلمی کے  6 اوورز میں  59رنز

 پی ایس ایل نائن کا دوسرا الیمینیٹر؛ پشاور زلمی کے  6 اوورز میں  59رنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سپر لیگ 9 کے دوسری الیمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں۔ پشاور زلمی کے اوپنرز صائم ایوب اور بابر اعظم نے3 اوورز میں 28 رنز بنا اور چوتھے اوور میں 13 رنز کا اضافہ کر کے مجموعہ  41  تک پہنچا دیا۔  پانچویں اور میں عماد وسیم زلمی کے رن ریٹ  کا گراف گرانے مین کامیاب ہو گئے اور انہوں نے صرف 4 رنز بننے دیئے لیکن چھٹے اوور میں فہیم اشرف کو  صائم ایوب سے  3  چوکے پڑ گئے۔ اس اوور کے  14 رنز ملا کر چھ اوورز مین زلمی کا مجموعہ 59 ہو گیا جس مین صائم ایوب کے  41اور بابر اعظم کے  18 رنز ہیں۔ 

صائم ایوب نے 3 چوکوں اور  2 چھکوں کی مدد سے 12 گیندوں سے  26  رنز بنائے ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ 216 ہے۔ بابر اعظم کے پہلے تین اووروں میں صرف دو رنز بنے تھے تاہم چوتھے اوور میں انہوں نے سلمان آغا کو چھکا مار کر باؤنڈریز سپری کا آغاز کیا ۔ دوسری گیند پر انہوں نے چوکا بھی مار دیا۔،  چوتھے اوور کے اختتام پر بابر اعظم کا انفرادی سکور  12  ہو گیا۔  

شاداب کا ٹاس جیت کر ٹارگٹ چیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر  خود باؤلنگ کرنے اور ٹارگٹ چیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو رہا ہے جہاں وکٹ باؤلروں کے لئے کچھ زیادہ سازگار نہیں ہے۔