ارباز خان: سمن آباد میں پہلے گول چکر کا فوارہ، ٹائلیں اکھڑنے لگیں، گندگی جمع ہونے لگی۔ انتظامیہ کی غفلت سے علاقے کی خوبصورتی گہنا گئی۔
سمن آباد میں پہلے گول چکر پر نصب فاؤنٹین خراب ہو گیاہے۔ فاؤنٹین کی ٹائلیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں ۔فوارے کو زنک لگ گیا۔فوارے کے اطراف گندگی کی ڈھیر لگ گئے۔
سمن آباد گول چکر پر اس خوبصورت فوارے کی تعمیر اور لینڈ سکیپ بنانے پر حکومت نے لاکھوں روپے خرچ کئے تھے۔ متعلقہ ادارہ کے پاس ملازمین کی فوج موجود ہے لیکن اس خاص فوارہ کی جانب کبھی کسی کا دھیان نہیں جاتا۔ اہل علاقہ نے انتظامیہ سے فاؤنٹین کو جلد مرمت کر کے اس گول چکر کی خوبصورتی بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔