وزیر داخلہ محسن نقوی سے علی حیدر گیلانی کی ملاقات

16 Mar, 2024 | 05:58 PM

سٹی42: پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر  علی حیدر گیلانی  نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

علی حیدر گیلانی نے محسن نقوی کو وزیر داخلہ بننے پر مبارک باد دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا  پارلیمانی لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

مزیدخبریں