آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ،پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 20 لاکھ روپے جاری

16 Mar, 2024 | 05:50 PM

سٹی42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 20 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

رحیم یار خان کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد جمیل کو علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے ، منڈی بہاؤالدین کے زخمی کانسٹیبلان وقار احمد اور ذیشان خادم کو طبی اخراجات کیلئے ڈھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل محمد نوید کو علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ پچاس ہزار روپے دئیے گئے جبکہ ایلیٹ پولیس کے زخمی کانسٹیبل منیر احمد کو طبی اخراجات کیلئےڈھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔

یاد رہے کہ تمام اہلکار پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مختلف واقعات میں زخمی ہوئے تھے جس پر آئی جی پنجاب نےفرض کی راہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے ہر ممکن تعاون کا حکم دیا۔

مزیدخبریں