امیر بالاج قتل کیس: مفرور ملزم طیفی بٹ کا ویڈیو بیان آگیا

16 Mar, 2024 | 03:44 PM

Ansa Awais

سٹی42 :  امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مفرور مرکزی ملزم طیفی بٹ نے  قتل کے حوالے سے دعویٰ کیا  کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

طیفی بٹ نے کہا کہ امیر بالاج کے قتل کا افسوس ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اس کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، جلد پاکستان آ کر اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کراوں گا، پولیس جو فیصلہ کرے گی مجھے منظور ہو گا۔

طیفی بٹ نے کہا اگر میں غلط ہوں تو  مجھےسزا دیں مجھے ورنہ سب بے قصور لوگوں کی طرح میرا بھی تحفظ کریں۔ ہمارے گھروں کی تباہی پولیس کی وجہ سے زیادہ ہوئی ہے ۔ وہ ہمارا تماشہ دیکھ رہی ہے۔ 

 میری کوئی لڑائی، کوئی مسلہ یا کوئی بھی کاروبار ٹیپو ٹرک والوں کے خاندان کے ساتھ نہیں ہے۔ مجھے ناحق پولیس کی جانب سے اس قتل میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

ملزم طیفی بٹ نے دعویٰ کیا  کہ امیر بالاج کے والد ٹیپو ٹرکاں والے کے ساتھ بھی میری دشمنی نہیں تھی۔ اُن پر مختلف حملے ہوئے جس میں سے ایک میں وہ قتل ہوگئے۔ جس کے انہوں نے مجھ پر  پرچے کروائے اور کورٹ نے مجھے بری کردیا۔ یہ سپریم کورٹ تک گئے وہاں بھی مجھے ریلیف دے دیا گیا۔ 

 امیر بالاج ٹیپو کو  چند ہفتے پہلے لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس میں حملہ آور بھی موقع پر جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔ حملہ آور  طیفی بٹ کا  طویل عرصہ سے با اعتماد ملازم تھا  ۔

مزیدخبریں