کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے زیر اہتمام کالا موتیا آگاہی واک

16 Mar, 2024 | 03:30 PM

Ansa Awais

سٹی42 :  کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے زیر اہتمام کالا موتیا سے متعلق آگاہی کیلئے گلوکوما واک کا انعقاد، پروفیسر محمود ایاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔


شعبہ امراض چشم / کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز (COAVS) میو ہسپتال میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے زیر اہتمام کالا موتیا سے متعلق آگاہی کیلئے گلوکوما واک کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آگاہی واک میں پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی پروفیسر محمد معین، رجسٹرار کے ای ایم یو پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر حماد ایوب، پروفیسر اسد اسلم خان، پروفیسر جاوید چوہدری صدر او ایس پی، اور دیگر ماہرین امراض چشم بھی شریک تھے۔ 
اس موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد عوام میں کالا موتیا کے بارے میں شعور اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔

کالا موتیا کیا ہوتا ہے؟

کالا موتیا آنکھوں کے مہلک امراض میں شمار ہوتا ہے ۔جوکہ دنیا بھرمیں ناقابل علاج اندہے پن کی ایک بڑی وجہ ہے۔  زیادہ دباؤ  آنکھ کو نقصان پہنچاتا ہے ۔اس میں سب سے زیادہ آنکھ اور دماغ کو ملانے والی عصبِ باصرہ  متاثر ہوتی ہے۔ اس کے اعصاب آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور آنکھ اور دماغ کا رابطہ کمزور ہوتے ہوتے بالآخر منقطع ہو جاتا ہے۔ یہ کالا موتیا کہلاتا ہے۔ گویایہ صرف ایک مرض نہیں بلکہ ایک پوری کیفیت کا نام ہے۔

مزیدخبریں