سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کےاحکامات پرلاہورکی روشنیاں بحال کرنیکاجامع منصوبہ تیار کرلیا گیا۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس،آٹومیٹک ٹیکنالوجی کی مددسےسمارٹ سٹریٹ لائٹ منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ڈیجیٹل کنٹرول پرمشتمل سمارٹ سٹریٹ لائٹ منصوبےکامالیاتی تخمینہ لگاکرمنظوری کیلئے پیش ہوگا۔ایڈمنسٹریٹرایم سی ایل نے انفرا سٹر کچر ونگ کی ابتدائی ورکنگ کی جانچ کےبعدحتمی منصوبہ تیارکرنے کاحکم دے دیا ہے۔سمارٹ سٹریٹ لائٹ منصوبےمیں شہر کی لائٹس کو 100 فیصد روشن کرنیکی منصوبہ بندی ہوگی۔
ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل اور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کے مطابق سمارٹ سٹریٹ لائٹ منصوبہ بروقت لائٹ آن آف کرکے بجلی کی بچت کرے گا۔
رافعہ حیدرنے بتایا کہ ڈیجیٹل کنٹرول اور مانیٹرنگ کی مدد سے غیر فعال لائٹس کی بروقت نشاندہی ہو گی۔
آرٹیفشل انٹیلیجنس اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لاہورکی سٹریٹ لائٹس بحال کرنے کا منصوبہ
16 Mar, 2024 | 03:16 PM