وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، 5 فوجی جوان شہید

16 Mar, 2024 | 02:51 PM

Ansa Awais

سٹی 42 : ضلع وزیرستان میرعلی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 5 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق6دہشتگردوں کے گروپ نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سے ٹکرادی، چیک پوسٹ پر متعدد خودکش بم حملوں سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں5 فوجی جوان شہید ہوگئے ، شہدا میں حوالدار صابر،نائیک خورشید، سپاہی ناصر،سپاہی راجہ،سپاہی سجاد شامل ہیں ۔

 آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی ابتدائی کوشش ناکام بنا دی، کلئیرنس آپریشن کے لیفٹننٹ کرنل کاشف نے تمام 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر نے جام شہادت نوش کیا۔

  علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
 

مزیدخبریں