سٹی42 : صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سکول ریفارمز سمیت بیشتر امور زیر بحث آئے ، نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے ممکنہ تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں تعلیمی سسٹم میں جدید اصلاحات پر مشاورت کی گئی، سکولوں کی مانیٹرنگ اور ایولیوشن کو منظم کرنے حوالے سے بھی تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سکولوں کے حوالے سے ایڈوائزری کونسل بنانے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ سرکاری سکولوں میں نیوٹریشن پروگرام کو مزید پھیلانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ پیپر چیکنگ میں شفافیت کیلئے مشین مارکنگ سسٹم لانے کا بھی فیصلہ ہوا۔
دوسری جانب نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے ممکنہ تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا جس پر رانا سکندرحیات کا کہنا تھا کہ ایسی ریفارمز لائیں گے کہ سرکاری سکول بیکن ہاؤس کا مقابلہ کر رہے ہوں گے۔