محسن نقوی سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئے

16 Mar, 2024 | 02:17 PM

عثمان خادم : وزیر داخلہ سید محسن نقوی سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئے۔

 الیکشن کمیشن کے دفتر میں وکلاء کی ٹیم بھی وزیر داخلہ کے ساتھ موجود ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں۔

 چوہدری شافع حسین، خواجہ عمران نذیر، غضنفر عباس چھینہ اور علی موسیٰ گیلانی بھی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کے ساتھ موجود ہیں۔
 

مزیدخبریں