ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں ہیں جبکہ  پاکستانیوں کو عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں کمی کے ثمرات نہ مل سکے.

 تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت  میں کمی کے باوجود پاکستانی عوام پیٹرول کی قیمت میں کمی سے  محروم رہی جبکہ گزشتہ رات نئی حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت برقرار رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  عالمی میڈیا کے مطابق  عالمی منڈی میں کروڈ آئل 80 ڈالر سے کم ہوکر 78.25 ڈالرز فی بیرل ہوا لیکن عالمی مارکیٹ میں ہونیوالی کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستانی عوام تک نہ پہنچ سکے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت  نے پٹرول کی قیمت 15 دن کیلئے  برقراررکھنےکافیصلہ کیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی  قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق  کردیا گیا۔

 نئی قیمتوں کا اطلاق  16 مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 279روپے75پیسے برقرار رہےگی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے کی کمی ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 285 روپے56 پیسےفی لٹر ہو گئی،مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ایک روپیہ 35 پیسے فی لٹر کمی ہوئی ۔