ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویزالہیٰ اور شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست، ہائیکورٹ نے 18 مارچ کو سماعت کیلئے مقررکردی

پرویزالہیٰ اور شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست، ہائیکورٹ نے 18 مارچ کو سماعت کیلئے مقررکردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہی کے شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر وفاقی حکومت کی درخواست 18 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 18 مارچ کو ایف آئی اے کی وفاقی حکومت کی وساطت سے راسخ الہیٰ، زہرہ الہیٰ سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

عدالت نے پیش نہ ہونے پر تحریم الہیٰ اور سائرہ الہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔ وفاقی حکومت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جج سپیشل کورٹ بنک جرائم کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانت منظور کی۔

دوسری جانب درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جج سپیشل کورٹ بنک جرائم کورٹ کے ملزمہ کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔