سعید احمد :اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے پلاسٹک سے بنے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے زیرگردش خبروں کی تردید کی ہے۔
اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کرہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹوں کے اجراء بارے میں مختلف رپورٹس زیرِ گردش ہیں لیکن کرنسی نوٹوں کو کاغذ سے پلاسٹک میں تبدیل کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کرنسی نوٹوں کیلئے کپاس پر مبنی کاغذ کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہ کاغذ سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کیجانب سے تیار کیا جاتا ہے۔