سٹی42:شہر بھر میں سورج کی تیز کرنوں نے درجہ حرارت بڑھا دیا،لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
شہر بھر میں آلودگی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس 186ریکارڈ ہوئی۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔شہر لاہور کے علاقے فیز 8 ڈی ایچ اے 191،فدا حسین روڈ پر آلودگی کی شرح 211ریکارڈ،سید مراتب علی روڈ188،یوایس قونصلیٹ میں شرح 207ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
16 Mar, 2024 | 11:43 AM