منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 150 کلو سے زائد منشیات برآمد

16 Mar, 2024 | 11:35 AM

سٹی42: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری,11 کاروائیوں میں 150 کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی اور 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 1.9 کلو آئس برآمد ہوئی،اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 31700 عدد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوسری کاروائی میں دبئی جانے والے مسافر سے 84 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، ملتان ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 93 آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ، لاہور میں جی پی او آفس میں گریس بھیجے جانے والے پارسل سے 950 گرام آئس برآمد ہوئی، کراچی ایئرپورٹ پر شارجہ بھیجے جانے والے پارسل سے 70 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، کچلاک کوئٹہ سے 75 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ، کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب سے 55 کلو چرس برآمد ہوئی۔
دوسری جانب داتا دربار لاہور کے قریب ملزم سے 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، طارق روڈ کراچی کے قریب ملزم سے 1.5 کلو آئس برآمد  ہوئی،بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ملزم سے 690 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں