راحت فتح علی خان کی نعت ’میری آنکھوں میں رہتے ہیں آنسو‘ ریلیز ہو گئی

16 Mar, 2024 | 02:40 AM

زین مدنی:  گلوکار راحت فتح علی خان کا ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے کلام ’میری آنکھوں میں رہتے ہیں آنسو‘ ریلیز کر دیاگیا۔

 نعتیہ کلام ’میری آنکھوں میں رہتے ہیں آنسو‘ کی شاعری ایس ایم صادق نے لکھی ہے جبکہ طرز خاور حسین نے ترتیب دی ہے، کلام کو صادق سٹوڈیو نےہی ریلیز کیا ہے، کلام کی ویڈیو سحر صادق نے ڈائریکٹ کی ہے۔

 خیال رہے کہ ایس ایم صادق نامور شاعر ہیں اور اب تک ہزاروں گیت غزلیں لکھ چکے ہیں، ان کے لکھے گیت نامور پاکستانی گلوکاروں عطاء اللہ عیسی خان خیلوی، شوکت علی، عارف لوہار سمیت بھارتی گلوکار بھی گا چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں