پتنگ بازی کا خونی کھیل پانچ سالہ بچے کی جان لے گیا

16 Mar, 2023 | 05:51 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے 5 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شادباغ میں گلے پر ڈور پھرنے سے 5 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ 

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے معصوم بچے کا نام علی حیدر تھا جو اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ اچانک کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھر گئی جس پر بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ 

 سی سی پی اور لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا، تھانہ شادباغ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں