ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالی سال 23-2022 کے پہلے سات ماہ میں محکمہ ریلوے ریکارڈ خسارے کا شکار

Railway deficit,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ریلوے حکام کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی،فریٹ سیکٹر پر عدم توجہی اور مسافر ٹرین مکمل بحال نہ ہونے پر ریلوے آمدنی میں کمی، مالی سال 23-2022 کے پہلے سات ماہ میں محکمہ ریلوے ریکارڈ خسارے کا شکار،آمدنی کی مد میں محکمہ ریلوے کو 29ارب 99کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔
مالی سال 23-2022 کے پہلے سات ماہ میں محکمہ ریلوے کو آمدنی کی مد میں 29ارب 99کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہو گیا، ریلوے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ریلوے کو 32ارب 91کروڑ 10لاکھ 75ہزار روپے آمدنی ہوئی جبکہ 62ارب 90کروڑ 28لاکھ 62 ہزار روپے کے اخراجات آئے۔

ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز پر 20ارب 66کروڑ 1لاکھ 83ہزار روپے خرچ ہوئے۔ پنشن کی ادائیگی کی مد میں 22ارب 22کروڑ 48لاکھ 23ہزار روپے خرچ ہوئے، ذرائع کے مطابق ٹرینیں چلانے کے لیے 12ارب 21کروڑ 42 لاکھ روپے کا فیول خریدا گیا۔بجلی اخراجات کی مد میں 1ارب 96کروڑ 62لاکھ 68ہزار روپے خرچ ہوئے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ سات ماہ میں ٹی اے ڈی اے پر 13کروڑ 28لاکھ 28ہزار روپے خرچ ہوئے۔ادویات کی خریداری میں 1کروڑ 26لاکھ 72 ہزار روپے خرچ ہوئے۔