کورونا نے پھر سر اٹھا لیا ، کیسز میں غیر معمولی اضافہ

16 Mar, 2023 | 03:45 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)ملک میں کرونا کے کیسز اور شرح میں غیر معمولی اضافہ،قومی ادارہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں129 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 این آئی ایچ  کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ کیسز کی شرح 2.98 فیصد ریکارڈ کی گئی ، لاہور اور اسلام آباد  کورونا شرح میں سرفہرست  شہر قرار پائے ہیں ،چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 22 فیصد  تک پہنچ چکی ہے۔

  اسلام آباد میں کرونا کیسز کی شرح 4.20 فیصد ریکارڈ کی گئی،راولپنڈی میں کرونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 33 فیصد سامنے آئی۔

مزیدخبریں