سپریم کورٹ سے صدر عارف علوی سے متعلق اہم خبرآگئی

16 Mar, 2023 | 12:36 PM

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج  کردی۔

درخواست کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےکی۔درخواست گزار ظہور مہدی کا کہنا تھا کہ میں صدارتی امیدوار تھا، عارف علوی کے کاغذات  پر میرے 6 اعتراضات تھے، صدارتی الیکشن کے وقت عارف علوی انڈر ٹرائل ملزم تھے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میرے کاغذات کو تائیدکنندہ  اور تجویزکنندہ نہ ہونے پر خارج کیا گیا، اہلیت نہ رکھنے والے کو صدر بنانے سے ملک اب بحران کا شکار ہے، سیاسی  جماعتیں ایک دوسرے سے دست وگریباں ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن  کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا آپس میں لڑنا آپ کا مقدمہ نہیں ہے، سیاسی جماعتیں جو کر رہی ہیں وہ سیاسی طریقہ کار ہے، آئینی تقاضہ ہے کہ تائیدکنندہ  اور تجویزکنندہ رکن مجلس شوریٰ ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں