’عمران خان کارکنوں کی لاشیں چاہتا تھا لیکن ہم لاشیں نہیں دینا چاہتے‘

16 Mar, 2023 | 11:19 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتا تھا کہ اسے 5 سے 8  کارکنوں کی لاشیں مل جائیں لیکن  ہم  انہیں لاشیں نہیں دینا چاہتے تھے۔

 نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یاسمین راشد کی صدر عارف علوی سے بات چیت کی آڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ اب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، یاسمین راشد کی دوسری آڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن تشدد میں ملوث تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو عدلیہ سے ریلیف مل رہا ہے، (ن) لیگ کو تو نہیں ملا، (ن) لیگ کی چھوٹی موٹی کمزوری ہو سکتی ہے مگر اس کا بیانیہ کمزور نہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتا  تھا کہ اسے 5 سے 8 کارکنوں کی لاشیں مل جائیں لیکن ہم انہیں لاشیں نہیں دینا چاہتے تھے۔

مزیدخبریں