بڑا استعفیٰ آگیا

16 Mar, 2023 | 08:58 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کو امریکا کی خارجہ پالیسیوں کی وضاحت کرنے والے نیڈ پرائس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ 

نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ میں مستعفی ہوگیا ہوں تاہم 17 مارچ تک ’’ٹیلی فونک‘‘ بریفنگ دیتا رہوں گا البتہ آج یہ میری آخری ’’آن کیمرہ‘‘ بریفنگ ہوگی جب کہ میری پہلی بریفنگ 2 فروری 2021 کو ہوئی تھی۔

مستعفی ترجمان نیڈ پرائس نے سابق صدر اوباما کے دور میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کونسل میں بھی ترجمان کے طور پر خدمات انجام دیں تھیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیڈ پرائس اب محکمہ خارجہ میں ہی ایک نئی ذمہ داری نبھائیں گے۔ وہ براہ راست امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ماتحت کام کریں گے۔

خیال رہے کہ نیڈ پرائس نے روزانہ آن کیمرہ پریس بریفنگ بحال کی تھی جس پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناراض ہوگئے تھے اور آن کیمرہ پریس بریفنگ روک دی تھی جسے امریکی کی نئی حکومت نے بحال کردیا۔

مزیدخبریں