برطانیہ میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیاگیا

16 Mar, 2023 | 08:48 AM

ویب ڈیسک:برطانوی چانسلر جیریمی ہنٹ نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا، انرجی بلز کے ڈھائی ہزار پاؤنڈ سالانہ کی پرائس کیپ اسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی۔

جیرمی ہنٹ نے کہا کہ آئندہ پانچ برسوں میں دفاعی بجٹ پر 11بلین پاؤنڈ خرچ کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پری پیمنٹ میٹر کے تحت صارفین کو زائد رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی، 40 لاکھ گھرانوں کو سالانہ 45 پاؤنڈ کی بچت ہوگی۔

برطانوی چانسلر نے چائلڈ کیئر، بینیفٹس اور پینشن میں اصلاحات اور 50 برس سے زائد عمر کے افراد کو کام پر واپس لانے کے لیے نئے منصوبے کا اعلان بھی کیا۔

مزیدخبریں