صدر مملکت اور یاسمین راشد کی آڈیو لیک، اسد عمر کا ردعمل آگیا

16 Mar, 2023 | 08:47 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے لاہور میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملات پر صدر مملکت سے بات ہونے کی تصدیق کر دی۔ 

اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور کے معاملات میں صدر سے مداخلت کرنے کا نہیں کہا، انہوں نے جو سمجھنا چاہا، وہ سمجھادیا۔ان کا کہنا تھا کہ رولیکس، مرسیڈیز اور انناس تک لے جانے والے لوگ، توشہ خانہ پر عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، ملک بنانا نہیں، پائن ایپل ری پبلک بن چکا ہے۔صدر مملکت اور یاسمین راشد کی آڈیو لیک پر اعتراض کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کو صدر مملکت کی آڈیو لیکس کا نوٹس لینا چاہیے۔

اسد عمر  نے مزید کہا کہ سیاسی گرفتاری سے ملنے والی مقبولیت اپنی جگہ، لیکن عمران خان پہلے ہی مقبول ہیں انہیں گرفتاری دے کر مزید مقبول ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشن  جمعرات کی صبح 10 بجے تک روکنے کا حکم دیا ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ منگل سے زمان پارک پر موجود تھی جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا تھا۔

مزیدخبریں