عمران خان کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

16 Mar, 2023 | 08:39 AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ نمبر 410/23 تھانہ ریس کورس میں درج ہوا۔ مقدمہ ایس ایچ او ریس کورس ریحان انور کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں دہشت گردی سمیت 20 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائش گاہ پر ان کی ذاتی سیکیورٹی کی جانب سے کنٹینرز منگوا لیے ہیں، کنٹینرز گیٹ نمبر 1 پر لگائے جائیں گے تاکہ اندر جانے والے لوگوں کو خود چیک کریں۔

واضح رہے کہ رات گئے سے اب تک تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود ہے۔

مزیدخبریں