وائی فائی کے سگنلز طاقتور بنانے کا بہترین طریقہ

16 Mar, 2022 | 11:08 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وائی فائی جدید دور کی اہم ضرورت ہے،اب ظاہر ہے اگر انٹرنیٹ کی رفتار سست ہو گی تو یہ صارفین کے لئے پریشانی کا سبب بنے گی تاہم کچھ ایسی ٹپس اور طریقے ہیں جن کو اپنا کر  وائی فائی کی سپیڈ بڑھائی جاسکتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق راؤٹر کو گھر کےدرمیانی حصے میں رکھیں تاکہ یہ دیوار سے دور رہ سکےاس طریقے سے آپ انٹینا سیدھا اوپر کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گھر میں ایک اور راؤٹر رکھیں  کیونکہ دوسرے راؤٹر کو گھر میں کسی بھی جگہ رکھ کر آپ وائی فائی سگنلز کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے مدد مل سکتی ہے۔

راؤٹر کو ٹی وی اور فون کے ساتھ ساتھ دیگر برقی ڈیوائسز  مثال کے طور پر ایل ای ڈی لائٹس، سپیکرز، مانیٹرز اور اے سی پاور کورڈ سے دور رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

راؤٹر کو ری بوٹ کرنا رفتار بڑھانے کے لیے ایک محفوظ اور موثر طریقہ ہے لیکن ہر بار مینوئلی کرنے سے وائی فائی کی رفتار  کم ہو سکتی ہے،  لہذا ایک خودکار شیڈول تشکیل دیں جو روزانہ یا ہفتہ میں ایک بار راؤٹر کو ری سٹارٹ کرے۔

  خیال رکھیں  کہ کونسی ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہیں کیونکہ جتنی زیادہ ڈیوائسز ہوں گی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہوگی لہذا پاس ورڈ کا استعمال کریں تاکہ غیر ضروری ڈیوائسز  کنیکٹ نہ ہوں ۔

مزیدخبریں