شعیب ملک ایسا کیا کرتے ہیں جو ثانیہ کو  پسند نہیں؟

16 Mar, 2022 | 09:18 PM

Imran Fayyaz

( ویب ڈیسک) شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بتایا ہے کہ ان کے شوہر  میں ایک ایسی عادت ہے جو انہیں پسند نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان کے مختلف سوالات پوچھے کے جوابات دیے۔

 ثانیہ نے اعتراف کیا کہ شعیب رات سوتے میں خراٹے  لیتے ہیں ،شعیب ملک نے وضاحت کی کہ وہ اسی وقت   خراٹے لیتے ہیں جب تھکے ہوئے ہوں۔

ثانیہ مرزا نے بتایا کہ شعیب کی جیب سے کبھی پیسے نہیں نکالے کیوں کہ اس کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ شعیب ملک میں بہت زیادہ صبر ہے جو مجھے پسند نہیں ہے؟  جس پر میزبان نے پوچھا کہ صبر بری عادت ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر ان سے کوئی کام کرنے کا کہا جائے تو  بس اتنا کہہ دیتے ہیں  کہ ہوجائے گا۔

 شعیب ملک  نے بتایا کہ ایسا ہر گز نہیں جو کام وقت پر کرنے کے ہوں میں انہیں وقت پر ہی انجام دیتا ہوں۔

مزیدخبریں