ڈالر کی اونچی اڑان جاری،نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

16 Mar, 2022 | 08:41 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) ڈالر کی اونچی اڑان جاری، انٹربینک میں امریکی ڈالر  مہنگا ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوکر179.44روپے 44پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔مئی 2021 میں انٹربینک میں ڈالر 152روپے 28 پیسے پر تھا ۔

 معاشی ماہرین کے مطابق دس ماہ میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 26 روپے 94 پیسے بڑھ چکی ہے جس سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 3500 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ایک ماہ میں بیرونی قرض کی مد میں 1 ارب 12 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔

 معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا ہے ۔

مزیدخبریں