(جنید ریاض)ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔
سکول سربراہان اپنی مرضی سے بجٹ کا استعمال نہیں کرسکیں گے، ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے تمام سکولوں میں سکول کونسل کو فعال کرنے کا حکم دے دیا۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق سکول کونسل کی منظوری کے بغیر کوئی بھی کام نہیں کروایا جائے گا، اس سلسلے میں اتھارٹی نے سرکاری سکولوں میں غیر فعال سکول کونسل کو فعال کرنے کا حکم دیا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق آئندہ جب بھی بجٹ کا استعمال کیا جائے گا تو اس سے قبل سکول کونسل کی منظوری لی جائے گی، احکامات کی خلاف ورزی پر سکول ہیڈ کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔
یادرہے کہ سکول کونسلز کے غیر فعال ہونے سے سکول سربراہان اپنی مرضی سے بجٹ کا استعمال کررہے تھے جس میں کافی حد تک سکولوں کا بجٹ خورد برد کیے جانے کا امکان تھا۔