سونا مزید سستا ہو گیا

16 Mar, 2022 | 05:46 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 300 روپے  فی تولہ کمی  ہوئی ہے جس کے بعد  ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 10 ہزار 511 روپے ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1350 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

 
 

مزیدخبریں