موبائل صارفین کیلئے بری خبر

16 Mar, 2022 | 03:36 PM

شہزاد: موبائل اسسریز پر ایویلیوایشن ڈیوٹیز کی شرح میں بڑااضافہ سامنے آنےپر موبائل  صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  موبائل اسسریز پر ایویلیوایشن ڈیوٹیز کی شرح میں 200% سے 700فیصد تک ریکارڈ  اضافہ ہوا ہے،جس کے بعدموبائل فون کی اسسریز کی قیمتیں بھی بڑھ گیئں۔

 شرح میں اضافے کے بعدبیٹری پر ڈیوٹی 18 سینٹ سے بڑھکر 84 سینٹ تک پہنچ گئی ،جبکہ موبائل چارجر پر ڈیوٹی 24 سینٹ سے 84 سینٹ ہوگئی  ۔پاور بینک پر ڈیوٹی ڈیڑھ ڈالر سے بڑھکر 3ڈالر 80 سینٹ ہوگی ۔

چارجنگ کیبل پر ڈیوٹی 2 ڈالر سے بڑھکر 7 ڈالر 14 سینٹ فی کلوگرام ہوگئی، بلوتوتھ پر ڈیوٹی 60 سینٹ سے بڑھکر 1 ڈالر 28 سینٹ ہوچکی  ہے،جبکہ
ہینڈ فری پر ڈیوٹی 20 سینٹ سے بڑھکر 1 ڈالر پر پہنچ گئی۔
سیلفی کے شوقین افراد کیلئے بھی بری خبر ہے ،سیلفی سٹک پر ڈیوٹی 84 سینٹ سے بڑھکر 2 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔سینئر نائب صدر ہال روڈ سردار اظہر سلطان  کا کہنا ہے کہ تمام اسسریز کی قیمتیں 50 % فیصد تک بڑھ گیئں  ہیں ،اسی حوالے سےتاجروں وفد کل ڈی جی ایلیوایشن سے ملنے کراچی جائے گا۔

مزیدخبریں