نہ حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن میں شامل ہوئے،چوہدری پرویز الہی 

16 Mar, 2022 | 02:59 PM

ویب ڈیسک: گزشتہ روز کے تہلکہ خیز انٹرویو کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وضاحت پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق انکاکہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہی  نے نہ حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن میں شامل ہوئے  ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیاہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم اتحادی اور الگ جماعت ہیں، جماعتوں کی مختلف آرا ہوتی ہیں لیکن فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے۔

پرویز الہی نے مزید کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے،عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں،عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا ہے۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق چوہدری برادران تمام مصروفیات منسوخ کرکے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کا آج طے شدہ مشاورتی اجلاس بھی منسوخ ہوگیا۔

مزیدخبریں