ویب ڈیسک :دبلا پتلا جسم آپ کوصحت مند اور تروتازہ رکھتا ہے،جبکہ موٹاپے سے انسانی جسم میں بہت سی بیماریاں رونما ہوتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ درمیانی عمر میں موٹا ہونا آپ کی زندگی میں پانچ سال تک کم کر سکتا ہے۔سائنس دانوں نے تقریباً 30 ہزار افراد کا 50 سال کے عرصے تک مطالعہ کیا ہے۔
طویل عرصے کےمطالعے میں ان کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جو صحت مند وزنی تھے، ان کی انتقال کے وقت اوسط عمر 82.3 سال تھی۔شدید موٹاپے کا شکار ان اشخاص کو قرار دیا گیا جن کا باڈی ماس انڈیکس 40 سے زیادہ تھا۔ وہ لوگ اوسطاً 77.7 سال تک زندہ رہے۔
یہاں تک کہ وہ لوگ جو درمیانی سطح کے موٹاپے کا شکار تھے ان کی زندگی کے بھی دو سال کم ہوئے تھے۔
شیکاگو کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے محققین نے موت کی وجوہات کا تجزیہ نہیں کیا لیکن اس بات واضح کی کہ موٹے افراد زیادہ تر ایک وقت میں کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔
زیادہ وزن میں مبتلا ہونا سوزش ہونے اور چکنائی کے شریانوں میں جمع ہونے کا سبب ہوتا ہے، جو دل اور دیگر اہم اعضاء پر دباؤ ڈالتا ہے۔
تحقیق کے مطابق نئے اندازےمطالعوں سے کم شدید ہیں، جن میں بتایا گیا تھا شدید موٹاپا کسی شخص کی زندگی میں ایک دہائی تک کم کر سکتا ہے۔